سیف سٹی کیمروں اور اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے چار رکنی گروہ گرفت میں آگیا
لاہور(کرائم رپورٹر) آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے قیمتی سامان لوٹنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی ٹریسنگ سے چار رکنی گینگ کو گرفتار کر کے لاکھوں کا سامان برآمد کیا گیا۔ جیل روڈ لاہور سے ایک رائیڈ ڈرائیور شہری کا لاکھوں مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگیا۔ شہری نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے مدد طلب کی تو سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے گاڑی کا روٹ ٹریس کیا اور پولیس کو لوکیشن فراہم کی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ گینگ جعلی ڈرائیونگ ایپس کے ذریعے شہریوں سے فراڈ میں ملوث تھا۔ ملزمان سے لاکھوں مالیت کا سامان، گاڑیاں، پستول، لگڑری آئٹمز اور 200 سے زائد سم کارڈ برآمد ہوئے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ آن لائن رائیڈ بْک کرتے وقت صرف قابلِ اعتماد ذرائع استعمال کریں۔