لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور پروپیگنڈا کرنے پر پولیس نے کالعدم جماعت کے رہنما کو گرفتار کر لیا۔ڈی آئی جی عمران کشور کے مطابق ملزم معاویہ نے عوام کو فیک نیوز کے ذریعے سکیورٹی اداروں اور حکومت کے خلاف اکسانے کی کوشش کی، ملزم معاویہ نے سوشل میڈیا پر حقائق کے برعکس غلط خبریں پھیلائیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کی غلط ویڈیوز سے شہروں کا امن خراب ہوا اور عوام میں بے چینی پیدا کی گئی، ملزم کے موبائل سے متعدد پروپیگنڈے پر مشتمل ویڈیوز برآمد ہوئیں۔ڈی آئی جی عمران کشور نے مزید بتایا کہ ملزم معاویہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔