سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا، پی ٹی آئی رہنما آج دوبارہ جے آئی ٹی طلب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی)سوشل میڈیا پر ریاست منفی پروپیگنڈا کیخلاف تحقیقات کے سلسلہ میں جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنمائوں کو دوبارہ طلب کر لیا۔جے آئی ٹی میں طلب کئے جانے والوں میں رئوف حسن، حماد اظہر، شبلی فراز، عالیہ حمزہ اور ارسلان خالد شامل ہیں۔نوٹس میں پی ٹی آئی رہنمائوں کو جے آئی ٹی کے سامنے آج صبح 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔