پی ٹی آئی :طارق محمود ساہی سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل مقرر

لاہور(خصوصی رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی تنظیم نو کے سلسلے میں اہم تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے طارق محمود ساہی کو پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کا سیکرٹری جنرل مقرر کردیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق طارق محمود ساہی کی تقرری بانی پاکستان تحریک انصاف کی منظوری سے عمل میں لائی گئی ہے۔ نئے سیکرٹری جنرل طارق محمود ساہی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تنظیمی ڈھانچے کو گراس روٹ سطح تک منظم کریں اور اضلاع و تحصیلوں میں پارٹی کارکنوں کو متحرک بنائیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب میں تنظیمی سطح پر نئے عہدیداروں کی تعیناتیوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ پارٹی کو آئندہ انتخابات کے لیے مضبوط بنیادوں پر منظم کیا جا سکے۔