ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف گلوکارہ اور صوفی موسیقی کی ملکہ، عابدہ پروین کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔
حال ہی میں ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھی ہوئی نظر آ رہی تھیں، اور اس کے اردگرد ڈاکٹرز کی ٹیم موجود تھی۔ یہ تصویر تقریباً تین ماہ پرانی ہے اور اس وقت کی روٹین طبی معائنے کی صورت میں لی گئی تھی۔عابدہ پروین کی ٹیم نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے واضح کیا ہے کہ یہ خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں، اور گلوکارہ الحمدللّٰہ مکمل صحت مند ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں اور صرف تصدیق شدہ ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔