پاکستان کی معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی وفات سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، تاہم ان کی بیٹی نے تمام افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔
بیٹی کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں، اور عابدہ پروین بالکل خیریت سے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ لاہور کے علاقے دلگران چوک میں ایک خاتون عابدہ پروین کے انتقال کی خبر غلط فہمی کی وجہ سے ملک بھر میں وائرل ہوگئی، جس کی وجہ سے لوگ سمجھ بیٹھے کہ مشہور گلوکارہ انتقال کر گئی ہیں۔بیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ ایسی افواہوں پر یقین نہ کریں اور اپنے پیاروں کو گمراہ نہ کریں۔