عابدہ پروین کی صحت کے حوالے سے ان کی ٹیم کا وضاحتی بیان

عابدہ پروین کی صحت کے حوالے سے ان کی ٹیم کا وضاحتی بیان

عابدہ پروین کی صحت سے متعلق حالیہ تشویش کے بعد ان کی ٹیم نے مداحوں کو اپ ڈیٹ فراہم کی ہے۔

یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب معروف اداکارہ مایا علی نے عابدہ پروین کے ساتھ اپنی قطر میں لی گئی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں عابدہ پروین کو وہیل چیئر پر دیکھا گیا تھا۔ اس تصویر کے بعد ان کے مداحوں میں بے چینی پھیل گئی اور ان کی صحت کے بارے میں سوالات اٹھنے لگے۔عابدہ پروین کی ٹیم نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گلوکارہ کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ ٹیم نے بتایا کہ عابدہ پروین قطر کے دارالحکومت دوحہ کے نیشنل میوزیم میں ایک نمائش میں شرکت کر رہی تھیں، اور نمائش کا راستہ طویل تھا۔

 اس طویل سفر کی وجہ سے عابدہ پروین نے زیادہ تر راستہ خود طے کیا، لیکن ان کی سہولت کے لیے انہیں وہیل چیئر فراہم کی گئی۔ٹیم نے مزید کہا کہ مداحوں کی تشویش کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ان کی دعاوں کا شکریہ ادا کیا۔ عابدہ پروین کی ٹیم نے یقین دلایا کہ گلوکارہ کی صحت بالکل اچھی ہے، اور مداحوں کی محبت اور فکرمندی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔