اسرائیل نے غزہ میں ہلاک یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش کے لیے مصری ٹیم کو داخلے کی اجازت دے دی

اسرائیل نے غزہ میں ہلاک یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش کے لیے مصری ٹیم کو داخلے کی اجازت دے دی

اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مصری ٹیم کو غزہ میں داخل ہونے اور ہلاک یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش کی اجازت دے دی گئی ہے۔

 ترجمان کے مطابق، یہ مصری ٹیم اور ریڈ کراس کے اہلکار غزہ میں ییلو لائن کے پار جا کر لاشوں کی تلاش کا کام انجام دیں گے، اور اس دوران اسرائیل مکمل سکیورٹی کنٹرول برقرار رکھے گا۔اسرائیلی فورسز نگرانی جاری رکھیں گی تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔ دوسری جانب، اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کا فیصلہ اسرائیل ہی کرے گا، اور غزہ کی سکیورٹی اور مستقبل کے انتظامات کا حتمی اختیار بھی اسرائیل کے پاس رہا گا۔ذرائع کے مطابق، مصری اور ریڈ کراس ٹیمیں آئندہ چند دنوں میں غزہ کے شمالی اور وسطی علاقوں میں تلاش کا عمل شروع کریں گی، جہاں متعدد یرغمالیوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔