حماس 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے کے لیے تیار، معاہدہ طے

حماس 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے کے لیے تیار، معاہدہ طے

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ہفتے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی۔

 یہ لاشیں حماس ریڈ کراس کے ذریعے جمعرات کو اسرائیلی حکام کو سونپے گا، جبکہ ہفتے کے دن مزید تین یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔یہ پہلا موقع ہے جب جنگ بندی کے بعد حماس نے اسرائیل کو یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان لاشوں میں وہ افراد شامل ہیں جو جنگ کے دوران بیماریوں یا اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، 27 فروری کو مزید چار یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی جائیں گی۔اس تبادلے کے بدلے میں اسرائیل نے وعدہ کیا ہے کہ وہ 7 اکتوبر کے بعد غزہ سے گرفتار کی گئی تمام خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا۔ یہ تبادلہ اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کی رہائی کے ایک وسیع معاہدے کا حصہ ہے، جس پر مزید بات چیت متوقع ہے۔اس معاہدے میں دونوں فریقوں کے درمیان مزید قیدیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات جاری ہیں، اور اس کے تحت مزید قیدیوں کی رہائی کا امکان ہے۔