وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی52ویں سالگرہ کل منائی جائے گی

جہانیاں (آن لائن) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی52ویں سالگرہ (کل) 28اکتوبرمنگل کو منائی جائے گی اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام سالگرہ تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا جبکہ سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سالگرہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پربھی مبارکباد کے پیغامات شیئر کیے جائیں گے۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز28اکتوبر1973ء کو پیدا ہوئیں،مریم نواز کی شادی1992ء میں کیپٹن(ر) صفدر سے ہوئی