بختاور بھٹو کی35ویں سالگرہ ہفتہ کو منائی جائے گی

جہانیاں(آن لائن) صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی35ویں سالگرہ25جنوری  ہفتہ کو منائی جائے گی اس سلسلے میںملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ کا دن جوش و خروش سے منایا جائے گا ۔پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی جائے گی اور سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔بختاور بھٹو زرداری25جنوری1990ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔بختاور بھٹو زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونی ورسٹی سے پاس کیا۔