میاں نواز شریف کی76ویں سالگرہ آج منائی جائے گی

جہانیاں(آن لائن) سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی76ویں سالگرہ  آج منائی جائے گی ‘ مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام  ملک بھر میں تقریبات منعقد ہونگی جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور میاں محمد نواز شریف کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی