صدر آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ آج منائی جائے گی--

لاہور(آئی این پی) صدر مملکت آصف علی زرداری کی 70 ویں سالگرہ آج   منائی جائے گی ۔اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں صدر آصف علی زرداری کی درازی عمر کیلئے دعائیں اور کیک کاٹیں گے ۔آصف علی زرداری26جولائی1955کو پیدا ہوئے ،وہ معروف سیاستدان حاکم علی زرداری مرحوم کے فرزند ہیں۔