نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر پر قبضے کا منصوبہ ناکام، سخت سکیورٹی کے باوجود عوام سڑکوں پر نکل آئے

سرینگر(آئی این پی )ہندو انتہا پسند مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر پر قبضے کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔مقبوضہ کشمیر میں عوامی سطح پر 5 اگست کے اقدامات کی شدید مخالفت سامنے آئی۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں شوپیان اور سری نگر سمیت دیگر علاقوں میں عوام کی جانب سے 5 اگست 2019 کے بھارتی اقداات کے خلاف احتجاج کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں۔سری نگر میں سخت سکیورٹی کے باوجود عوام سٹرکوں پر نکل آئے اور مودی سرکار کے مقبوضہ جموں و کشمیر پر قبضے کے منصوبے کو پوری دنیا میں بے نقاب کر دیا۔