مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری‘ 5 نوجوان شہید

 بھارتی فوج نے  محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا
  سرینگر (آئی ا ین پی )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی  فوج نے ریاستی دہشتگردی  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تازہ کارروائی میں مزید  5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  یہ واقعہ ضلع کولگام میں پیش آیا۔قابض بھارتی فوج نے  محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران کشمیری نوجوانوں کو  جعلی مقابلے کا نشانہ بنایا جس میں 5  جوان شہید کردیے گئے۔