دہشتگردی کے شبہ میں یا بغیر کسی الزام کے مسلم خاندانوں کے گھر گرائے گئے
تشدد اورامتیازی سلوک کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے
نیویارک(آ ئی این پی )اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے دوران حراست تشدد، مشکوک اموات اورنارواسلوک کے واقعات کی مذمت کی۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی سکیورٹی فورسزاورحکام نے بین الاقوامی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی، انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں سمیت 2800افراد کو غیر قانونی طورپر گرفتار کیا گیا۔عالمی ادارے کے مطابق دہشتگردی کے شبہ میں یا بغیر کسی الزام کے مسلم خاندانوں کے گھر گرائے گئے، تشدد اورامتیازی سلوک کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے