پاکستان نے ٹی ٹی پی کو افغانستان میں نئی جگہ منتقل کرنے کی پیشکش مسترد کردی

 ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 
 پاکستان نے ٹی ٹی پی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے وعدے پر عمل درآمد پر زور دیا
 استنبول(آئی این پی ) سفارتی ذرائع نے کہاہے کہ پاکستان نے ٹی ٹی پی کو افغانستان میں نئی جگہ منتقل کرنے کی پیشکش مسترد کردی۔سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور میں پاکستان نے ٹی ٹی پی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے وعدے پر عمل درآمد پر زور دیا، افغان طالبان سے استنبول میں ہونے والے مذاکرات 9 گھنٹے تک جاری رہے۔حکام نے تصدیق کی کہ بات چیت میں دونوں فریقوں کے درمیان طویل مدتی سیاسی مفاہمت تک پہنچنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔مذاکرات کا مقصد افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کی روک تھام ہے۔