کے پی حکومت واقعی اپنے عوام کیلئے فکر مند ہے تو گندم پاسکو یا بیرونِ ملک سے خریدے ، سیاسی نعروں اور مولا جٹ والی بھڑکوں سے عوام کے چولہے نہیں جلتے
وزیرِاعلی مریم نوازکاعوام دوست طرزِ حکمرانی دوسروں کو ہضم نہیں ہو رہا، وزیرِ اعلی کے پی احتجاج کے بجائے اپنے صوبے کی فلور ملز کو چلانے پر توجہ دیںصوبائی وزیر
لاہور(آئی این پی )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہاہے کہ پنجاب نے آٹے کی فراہمی پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی ،یہ الزام حقائق کے منافی ہے۔اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہاکہ ہماری اولین ذمہ داری پنجاب کے عوام ہیں،وزیرِ اعلی مریم نواز نے ہر شہری کیلئے آٹے کی دستیابی اور مناسب قیمت کو یقینی بنایا ہے،یہی عوام دوست طرزِ حکمرانی ہے جو دوسروں کو ہضم نہیں ہو رہا، اگر خیبرپختونخوا کی ضرورت پنجاب سے حاصل شدہ آٹے سے بڑھ گئی ہے تو انہیں چاہیے کہ وہ اپنی ذخیرہ شدہ گندم جاری کریں یا پاسکو سے خریداری کریں۔ عظمی بخاری نے کہاکہ پنجاب اپنے عوام کا حق کسی دوسرے صوبے کے سیاسی تماشوں پر قربان نہیں کر سکتا،کے پی میں دو سو سے زائد فلور ملز بند پڑی ہیں