اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)12 اگست 2025 کو امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان پر انسانی حقوق کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی جس میں جبری گمشدگیوں، میڈیا پر پابندیوں، اقلیتوں کے حقوق اور لیبر پروٹیکشن جیسے معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا گیاتھا، پاکستان نے اس پر اپنے ردعمل کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے اس کو حقائق کے منافی قرار دیا۔پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق حالیہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر متوازن، جانبدار اور حقائق کے منافی قرار دیا, رپورٹ میں پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو نظرانداز کیا گیا اور جاری قانونی و ادارہ جاتی اصلاحات کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی۔ترجمان کے مطابق انسانی حقوق کو بعض عالمی طاقتیں سیاسی دباؤ ڈالنے کے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں، خاص طور پر ان ممالک کے خلاف جو دہشت گردی اور داخلی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔