دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منائیںگے

 مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال و احتجاجی مظاہر ے ،قابض انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات،ر وادی کو سیکورٹی قلعہ میں تبدیل کردیا گیا 
آزاد کشمیر ، پاکستان اور دنیا بھرمیں احتجاجی مارچ، دنیا کو باور کرا یاجائیگا بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی طورپر قبضہ کیا ،اقوام عالم وعدے پر عملدرآمد کرو ائیں
سرینگر(آئی این پی )کنٹرول لائن کے دونوں ا طرف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج (پیر )27اکتوبر کو بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں جس کا مقصدر دنیا کو باور کرانا ہے کہ بھارت نے ان کے مادر وطن پر غیر قانونی طورپر انکی خواہشات کے برخلاف قبضہ کر رکھا ہے ،اقوام عالم کشمیریوں سے کیئے وعدے عملدرآمد کرو ائیں۔27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی اور کشمیریوں کی امنگوں کے برخلاف سرینگر کے ہوائی اڈے پراپنی فوج اتار کر جموںوکشمیر پر قبضہ کرلیاتھا۔یوم سیاہ کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جائے گی اور احتجاجی مظاہر ے ہونگے