دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یومِ سیاہ منائیں گے

سرینگر (خصوصی رپورٹ)کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یومِ سیاہ منائیں گے تاکہ عالمی برادری کو باورکرایاجاسکے کہ بھارت نے 1947 سے کشمیریوں کی مرضی اور امنگوں کے خلاف ان کی سرزمین پرفوجی قبضہ کر رکھا ہے،مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی اور احتجاجی مظاہرے ہونگے۔ یوم سیاہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔ آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں احتجاجی مارچ، ریلیاں اور سیمینار منعقد ہوں گے۔ ان سرگرمیوں کا مقصد عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اس کی ذمہ داریاں یاد دلانا ہے۔