میرج ہالز اونرز کی ون ڈش قانون میں تبدیلی کی تجاویز

 ایک سے زائد ڈشز پر ٹیکس،این او سی نفاذ ،فارم ہا ئوسز کو رجسٹرڈ کرنیکا مطالبہ 
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور میرج ہالز اونرز ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت کو ون ڈش قانون میں تبدیلی کی تجاویز دید یں۔ ایک سے زائد ڈشز پر ٹیکس اور این او سی کینفاذ اور غیر رجسٹرڈ فارم ہا ئوسز کو رجسٹرڈ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔صدر لاہور میرج ہالز اونرز ایسوسی ایشن ملک اشفاق اشرف نے تجویز دیتے کہا کہ ون ڈش قانون کو برقرار رکھا جائے مگر اس میں ترامیم کی جائیں کہ جو صاحب ثروت ایک سے زیادہ ڈشز بنوائیں اس پر فی ڈش ٹیکس لگایا جائیاور یہ پیسہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے دھی رانی پروگرام میں اجتماعی شادیوں پر لگایا جائے۔ اب بھی امیر لوگ رشوت دیکر ون ڈش سے زیادہ سہولت لیتے ہیں اور خلاف ورزی کا پیسہ رشوت وصولی مد میں جا رہا ہے۔ اس اقدام سے رشوت ستانی کا دروازہ بھی بند ہو گا اور پنجاب حکومت کو کروڑوں کی آمدنی ہوگی۔لاہور میرج ہالز ایسوسی ایشن نے دیگر مطالبات بھی لاہور چیمبر کے سامنے رکھے۔ چیمبر کے سینئر نائب صدر عثمان اور نائب صدر چودھری خادم نے ان تجاویز پر حکومت سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔