پنجاب میں ریسٹورنٹس، ہوٹلز ، میرج ہالز کی کچی رسیدوں کے اجرا پر مکمل پابندی

 رسید جاری نہ کرنے والے کاروباروں کو 4 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ، ایک ماہ تک سیل بھی کیا جا سکے گا: پنجاب ریونیو اتھارٹی
لاہور(آئی این پی ) پنجاب ریونیو اتھارٹی(پی آر اے )نے ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کافی شاپس اور میرج ہالز میں ٹیکس ادائیگی میں مبینہ ہیر پھیر کے خلاف  اقدام کرتے ہوئے صوبہ بھر میں کچی رسیدوں کے اجرا پر مکمل پابندی عائد کر دی۔چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی ہدایت پر تمام اضلاع کے کمشنرز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔  نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس، کافی شاپس اور میرج ہالز کیلئے ای آئی ایم ایس  کے ذریعے رسید جاری کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ای آئی ایم ایس کے تحت رسید جاری نہ کرنے والے کاروباروں کو 4 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں کاروبار کو ایک ماہ تک سیل بھی کیا جا سکے گ