اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریوں کو وجہ بتائے بغیر آف لوڈ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ملائیشیا جانے والے شہری کو وجہ بتائے بغیر آف لوڈ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس ایاز شوکت نے حکم دیا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر آئندہ سماعت منگل کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، یہ بھی حکم دیا کہ جس کو بھی آف لوڈ کیا جائے اس کی وجہ لکھی جائے۔جسٹس ایاز شوکت نے قرار دیا کہ حکام وزٹ ویزہ اور انویسٹمنٹ ویزہ کو ایک سمجھ رہے ہیں۔