جناح ہسپتال کے سٹور کا بھی دورہ، ادویات موجودہونے کے باوجود مریضوں کو محروم رکھا جارہاتھا
وزیراعلی کے اچانک جناح ہسپتال پہنچنے پر شکایات کے انبار لگ گئے ‘نسخے اور میڈیسن چیک کیں
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلی مریم نواز شریف نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا۔ بد انتظامی پر ایم ایس کو معطل کر نے کا حکم اورپرنسپل کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اچانک جناح ہسپتال پہنچنے پر شکایات کے انبار لگ گئے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا۔میڈیسن سٹور میں ادویات موجودہونے کے باوجود مریضوں کو محروم رکھنے پر وزیراعلی مریم نواز شریف نے برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے جناح ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایمرجنسی میں مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے مریضوں کو ملنے والے نسخے اور میڈیسن چیک کیں۔بزرگ مریضہ نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو ڈھیروں دعائیں دیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے خاتون مریضہ کو گلے لگا کر تسلی دی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے میڈیسن اور طبی ٹیسٹ کے بارے میں دریافت کیا۔جناح ہسپتال میں مریضوں نے ایمرجنسی میں ادویات نہ ملنے اور دیگر شکایات بھی کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے صفائی اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایمرجنسی وارڈ میں میڈیسن نہ ملنے پر ناراضگی اظہار کیا۔