لاہور( کرائم رپورٹر )چیئرنگ کراس پر گرینڈ ہیلتھ الائنس نے سپیکر اور لائٹس چلانے کے لیے بجلی چوری کا سلسلہ شروع کردیا جس کی لاہور نیوز نے باقاعدہ فوٹیج حاصل کرلی ہے۔تفصیل کے مطابق قانونی حق لینے والے خود غیر قانونی اقدامات کرنے لگے، چیئرنگ کراس پر دھرنا دینے والے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ذمہ داران کی جانب سے بجلی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔لاہور نیوز نے دھرنے میں جاری بجلی چوری کی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنے کے لیے 24 تنظیموں نے 50/50ہزار روپے دینے کا اعلان کیا تھا اور اس طرح 12لاکھ کا بجٹ بنتا ہے اور اتنی تیزی سے دھرنا کا بجٹ جلدی ختم ہونا سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی نے بجلی چوری پر اپنے موقف میں کہا ہے کہ میرے علم میں نہیں ہے کہ یہاں بجلی چوری ہورہی ہے۔ادھر ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا جبکہ محکمہ صحت اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک بھی برقرار ہے ، صدر وائے ڈی اے کے بعد جنرل ہسپتال پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدررانا پرویز کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جناح ہسپتال اور جنرل ہسپتال کے ا?و?ٹ ڈور بند کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔گزشتہ روز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور جماعت اسلامی کے وفد نے بھی دھرنا ملازمین سے اظہار یک جہتی کے لیے دھرنے والے مقام کا دورہِ کیا۔