فرائض میں غفلت 44 پولیس اہلکاروں کو سزا

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا عمل تیز، فرائض میں غفلت پر 44 اہلکاروں کو سزائیں۔ ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چدھڑ نے 8 ملازمین کی تنخواہ میں تنزلی، 6 کی سروس ضبط اور 30 کو سرزنش کی سزا سنائی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او نے مختلف انکوائریوں اور شکایات کی سماعت کے بعد 8 ملازمین کی تنخواہوں میں تنزلی، 6 ملازمین کی سروس ضبط کرنے جبکہ 30 ملازمین کو سرزنش کی سزائیں دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔