پولیس اہلکاراورکم عمر لڑکا شیشہ فلیورز فروخت کرنے پر گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)پولیس اہلکارشیشہ فلیورز فروخت کرنے پر گرفتارکرلیاگیا۔ کانسٹیبل عبداللہ عابد کیخلاف تھانہ مسلم ٹائون میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق شیشہ فلیورز کیدکان پر کام کرنیوالا کم عمر لڑکا عبدالہادی بھی حراست میں لے لیا گیا،کانسٹیبل عبداللہ عابد سکیورٹی ڈویڑن میں تعینات تھاجوشیشہ فلیورزودیگر ممنوعہ سامان فروخت کرتا تھا،ملزم کیخلاف محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیاہے۔ڈی آئی جی آپریشنزکاکہناہے کہ عام شہری ہویا پولیس والا،قانون سب کیلئے برابرہے۔