شیشہ اور ویپ فلیور فروخت کرنے والے 10 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی شیشہ اور ویپ فلیور فروخت کرنے والے 10 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ۔سول لائنز ڈویڑن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف پان شاپس پر چھاپے مارے۔ پولیس کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران غیر قانونی شیشہ فلیور، کوئلہ، سٹک اور بڑی مقدار میں ویپس برآمد کیے گئے۔پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 10 ملزموں کو حراست میں لے کر مقدمات درج کر لیے۔علاوہ ازیں قائد اعظم انڈسٹری سٹیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین سے پرس چھیننے کی وارداتوں میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں کو جدید فوٹیج اور ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے کوٹ لکھپت کے علاقے سیپکڑکرپولیس نے ملزموں سے خاتون سے چھینا گیا پرس اور ایک مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیا اور ان سے تفتیش کا آغاز کر دیا۔