لاہور (کرائم رپورٹر)گلشن اقبال پولیس نے 950 پتنگیں اور ڈورکی 15 چرخیاں برآمد کر کے 2 ملزم گرفتار کر لیے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر ہاتھی چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم صابر نور اور عبداللہ اختر کو گرفتار کر کے پتنگیںاور ڈور کی چرخیاں برآمد کر لیں۔ مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی۔