ملزم کاٹن کے ڈبوں میں پتنگیں چھپا کر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا
لاہور (کرائم رپورٹر) گوالمنڈی میو ہسپتال پولیس نے پابندی کے باوجود پتنگوں کی سپلائی اور فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے 700 پتنگیں اور ممنوعہ کیمیکل ڈور کی 200 چرخیاں برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عمران کاٹن کے ڈبوں میں پتنگیں چھپا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔ سب انسپکٹر نصیر احمد کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھنے کی ہدایت کی۔