ٹوبہ ،کمالیہ روڈ پر حادثہ ، کمسن بچوں ،خاتون سمیت 10 ،ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر،3 افرادجاں بحق
ٹو بہ ٹیک سنگھ،عارف والا (خصوصی رپورٹ)ٹوبہ ،عارف والا: ٹریفک حادثات،13افراد ہلاک ہوگئے ، ٹوبہ ،کمالیہ روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ میں کمسن بچوں اور خاتون سمیت10افراد جاں بحق ہو گئے ،ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے رہائشی رانا ذوالفقار اور ان کی فیملی وہاڑی میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعدکار میں سوار ہو کر واپس فیصل آباد جا رہے تھے ،کہ ٹوبہ ،کمالیہ روڈ پر چک نمبر268گ ب کے قریب ان کی تیز رفتار کار عقبی سمت سے سامنے جانے والی مکئی سے لوڈ شدہ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی ،حادثہ اس قدر شدید تھاکہ کار بری طرح تباہ ہو گئی ،اور کارسوار تمام افراد شدید زخمی ہو گئے ،جن میں تین افراد ،تین کمسن بچیوں ،ایک خاتون اور ایک کمسن بچے نے موقع پر ہی دم توڑ ڈالا ،جبکہ تین افراد کو ریسکیو عملہ نے موقع پر طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال پہنچایا ، عارفوالا قبولہ روڈ پر خوفناک حادثہ ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا، 3 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق قبولہ روڈ پر پکا کھوہ کے قریب چک 35 ای بی کے مقام پر تیز رفتار مٹی سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ، زخمی اور جاں بحق تینوں افراد کا تعلق چک 45 ای بی سے بتایا جا رہا ہے۔ریسکیو 1122 حکام کے مطابق موٹر سائیکل پر 4 افراد سوار تھے،40 سالہ محمد اکرم اور 17 سالہ شان علی موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 18 سالہ سجاد اور 17 سالہ نواب شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال عارفوالا منتقل کیا گیا، جہاں زخمی سجاد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،جس سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔