کراچی:سپر ہائی وے پر آئل ٹینکر اور متعدد گاڑیوں آپس میں ٹکراگئیں‘13افراد جاں بحق

 حادثہ تیز رفتاری اور گاڑیوں کے بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا‘حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اعضاء سڑک پر بکھر گئے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سپر ہائی وے پر کاٹھور کے قریب آئل ٹینکر، مسافر بس اور متعدد گاڑیوں کے درمیان ہونے والے خوفناک حادثے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں تین خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جس کے باعث واقعہ نے انتہائی افسوسناک صورت اختیار کر لی، حادثہ تیز رفتاری اور گاڑیوں کے بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر اور بس کے علاوہ دیگر گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئیں۔حکام کے مطابق حادثے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اعضاء سڑک پر بکھر گئے