پٹرول 1 اور ڈیزل 2 روپے لٹر سستا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 1 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 2 روپے فی لٹر کم کردی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 313 روپے اور ڈیزل کی قیمت 346 روپے لٹر مقرر ہوگئی۔ نئی قیمتیں آج 27 نومبر کے لیے ہوں گی۔