کراچی: امریکی سفارت خانے کے قریب دو ٹریلرز میں تصادم، ایک شخص زخمی

کراچی: امریکی سفارت خانے کے قریب دو ٹریلرز میں تصادم، ایک شخص زخمی

کراچی میں مائی کلاچی روڈ پر امریکی سفارت خانے کے قریب دو ٹریلرز آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق حادثہ مائی کلاچی روڈ پر پیش آیا، جہاں دو ٹریلرز کے درمیان تصادم کے باعث ایک شخص زخمی ہوگیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ مہربان ولد بشیر کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی شخص کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعد ازاں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے زخمی کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔