ویب ڈیسک: امریکی سفارت خانے کا ایک وفد اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچا، جہاں انہوں نے قیدی شہباز افضل سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق امریکی سفارتی وفد کو قیدی شہباز افضل تک قونصلر رسائی دی گئی اور یہ ملاقات جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کے کمرے میں ہوئی۔ملاقات کے دوران وفد نے زیر سماعت مقدمے، جیل میں دستیاب سہولیات اور قیدی کی صحت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔امریکی سفارتی وفد میں چیف قونصلر پام ہیملٹ اور سکیورٹی آفیسر عرفان حیدر ملک شامل تھے۔واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید شہباز افضل کے خلاف تھانہ سرائے عالمگیر میں توہین رسالت کے الزام پر مقدمہ درج ہے۔