ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خواتین کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد ویمنز کرکٹ کو مزید فروغ دینا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اس اعلان کے مطابق، 20 کھلاڑیوں کو 5 مختلف کیٹیگریز میں کنٹریکٹس دیئے گئے ہیں، اور تمام کیٹیگریز میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ کی نمبر ون بائولر سعدیہ اقبال، فاطمہ ثنا، منیبہ علی، سدرہ امین، اور دیگر اہم کھلاڑیوں کو اے کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔ عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، اور نشرا سندھو کو کیٹیگری بی میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ رمین شمیم کو کیٹیگری سی کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ، ابھرتی ہوئی کھلاڑیوں کے لیے ایک نئی ایمرجنگ کیٹیگری بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت ایمان فاطمہ اور شوال ذوالفقار کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ اقدام خواتین کرکٹ کو مزید منظم اور فروغ دینے کے لیے اہم ہے۔