پی آئی اے کی تاریخی نجکاری ، شفافیت یقینی بنائی جائے گی، مشیر برائے نجکاری

نجکاری کل23 دسمبر کو ہوگی، نجکاری میں عارف حبیب، ایئربلیو اور لکی کنسورشیم بولی میں حصہ لیں گے: محمدعلی  
دبئی (آئی این پی)وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہ ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے ) کی نجکاری کل23 دسمبر کو ہوگی، نجکاری میں عارف حبیب، ایئربلیو اور لکی کنسورشیم بولی میں حصہ لیں گے۔اپنے ایک بیان میںمحمد علی نے کہا کہ پی آئی اے نجکاری میں فوجی فر ٹیلائزبراہ راست بڈنگ میں شامل نہیں ہوگی، فوجی فرٹیلائز کی کامیاب کنسورشیم کیساتھ بعد میں شمولیت کا امکان ہے۔انھوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری منگل کو شفافیت کے ساتھ یقینی بنائی جائے گی، پی آئی اے کی نجکاری دہائیوں بعد ہونے والی سب سے بڑی نجکاری ہے۔وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی
 نجکاری میں میں طریقہ کار پہلے سے سخت کیا گیا ہے۔