مسٹر پتلو کی شادی میں بھگدڑ سے جاں بحق ریحان کے لواحقین سے معاملات طے‘30 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے

سیالکوٹ(آئی این پی ) شادی میں بھگدڑ کے دوران  جاں بحق ہونے والے ریحان کے لواحقین اور مسٹر پتلو کے درمیان معاملات طے پا گئے  ۔  میڈیارپورٹ کے مطابق  گلوٹیاں کے رہائشی ریحان کے لواحقین کو مسٹر پتلو کی جانب سے 30 لاکھ روپے ادا  کئے  جائیں گے، جن میں سے مبینہ طور پر 15 لاکھ روپے ایڈوانس ادا کر دئیے گئے ہیں جبکہ باقی 15 لاکھ روپے مسٹر پتلو کی رہائی کے بعد ادا کیے جائیں گے