سیالکوٹ: بھگدڑ میں 2 ہلاکتوں کے بعد ٹک ٹاکر مسٹر پتلو گرفتار

جاں بحق نوجوان ریحان کے بہنوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا:پولیس
 لاہور (زیڈ این این) سیالکوٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر کی مہندی کی تقریب کے دوران شدید بدانتظامی اور بھگدڑ مچنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد جاں بحق ہونے والے نوجوان ریحان کے بہنوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نامزد ٹک ٹاکر کو حراست میں لے کر قانونی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے