مسٹر پتلو وہیل چیئر پربیٹھ کرعدالت میں پیش ہوئے‘10نومبرتک گرفتار نہ کرنے کاحکم
اسلام آباد (آئی این پی )سیالکوٹ میں تقریب میں بھگدڑ سے دو افراد جاں بحق اور 17 افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کے مقدمے میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور ہوگئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو مسٹر پتلو کو10 نومبر تک گرفتاری سے روک دیا، عدالت مسٹر پتلو کو10نومبر تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔مسٹر پتلو اپنے وکیل قاسم عباسی کے ساتھ وہیل چئیر پربیٹھ کرعدالت میں پیش ہوئے، پتلو نے وکیل کے ذریعے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائرکی تھی۔دوسری جانب پولیس نے مقدمے میں نامزد 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، تقریب کا اجازت نامہ بھی منظرعام پر آگیا، جس میں انعامات کی قرعہ اندازی کا کوئی ذکر نہیں۔