جسٹس محمد آصف کمیٹی میں شامل ‘جسٹس خادم حسین سومرو کو افسروں کے سلیکشن بورڈ سے بھی نکال دیا گیا: نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی میں تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ جسٹس خادم حسین سومرو کو کمیٹی سے نکال کر جسٹس محمد آصف کو شامل کر دیا گیا ہے جب کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 4 رکنی نئی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں۔اسی طرح اسلام آباد ہائیکورٹ کے افسران کے سلیکشن بورڈ میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور جسٹس خادم سومرو کو نکال کر جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل نیا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے