کمرہ عدالت میں سیلفیاں‘جسٹس خادم حسین سومرو وکیل پر برہم

وکیل صاحب یہ کیا کر رہے ہیں آپ، کچھ خدا کا خوف کریں‘عدالت کے ڈیکورم کا کم از کم خیال رکھیں:ریمارکس
 اسلام آباد(یواین پی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیسز کی سماعت کے دوران وکیل کو سیلفیاں بنانا مہنگا پڑ گیا۔کمرہ عدالت میں کیسز کی سماعت کے دوران جسٹس خادم حسین سومرو نے وکیل کو سیلفی بناتے ہوئے دیکھا تو برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ وکیل صاحب یہ کیا کر رہے ہیں آپ، کچھ خدا کا خوف کریں، یہ عدالت ہے لہذا عدالت کے ڈیکورم کا کم از کم خیال رکھیں۔وکیل کو سیلفیاں بنانے کے معاملے پر جسٹس خادم حسین سومرو سے معذرت کرنا پڑی۔