گجرات:مضر صحت نوڈلز کھانے سے لڑکی کی ہلاکت کا واقعہ قتل نکلا، چھوٹی بہن قاتلہ نکلی،مقدمہ درج

گجرات(آئی این پی )گجرات کے علاقے برسہ میں 18 نومبر کو مبینہ طور پر مضر صحت نوڈلز کھانے سے لڑکی کی ہلاکت کا واقعہ قتل نکلا۔ڈی پی او فیصل شہزاد کے مطابق چھوٹی بہن نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر بڑی بہن کو قتل کیا، دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا  ۔ڈی پی او فیصل شہزاد کے مطابق ملزمہ نے بڑی بہن کو نوڈلز میں زہر ملا کر کھلایا، جس کے بعد اسے گلا دبا کر قتل کردیا، ملزمہ نے واقعے کو حادثہ ظاہر کرنے کے لیے خود بھی نوڈلز کھائے تھے۔