جوہرآبا د :مضر صحت پاپڑ کھانے سے 3 بہن بھائیوں کی حالت خراب

جوہرآباد(خصوصی رپورٹ )رحمان کالونی جوہرآباد میں مضر صحت پاپڑ کھانے سے تین کمسن بچوں کی حالت غیر ہو گئی، بچوں کو فوری طور پرضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،10 سالہ تسبیحہ اسکے2 بھائیوں 8سالہ تہذیب اور 7سالہ شاہ ریز کا معدہ واش کیا گیا اورانہیں بروقت طبی امدا د د ے کر بچا لیا گیا۔