اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات روکنے کے حکم امتناع میں 2 ہفتے کی توسیع کر دی، عدالتی حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول بھی معطل کر دیا۔ہائیکورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس عمیر مجید ملک نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکم امتناع میں توسیع کر دی، الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم امتناع کے بعد الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کر دیا ہے