راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل

 رانیہ اظہر نے پسند کی شادی تھی جس سے گھر والے ناخوش تھے‘بھائی کے خلاف مقدمہ درج
راولپنڈی(آن لائن)تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں ایک اور شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا راولپنڈی میں ایک اور شادی شدہ خاتون مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا پولیس نے مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں مقتولہ کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق کہوٹہ کے علاقے کھتیالہ نارہ میںمقتولہ رانیہ اظہر نے پسند کی شادی تھی جس سے گھر والے ناخوش تھے۔ تاہم جرگے میں مقتولہ کے گھر والے رانیہ اظہر کو معاف بھی کر چکے تھے۔ مقتولہ کے شوہر سعید اختر کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق گزشتہ دنوں مقتولہ اپنے والدین کے گھر گئی جہاں پر اس کے بھائی احسان اظہر نے چھری کے وار سے شدید زخمی کردیا جو ہسپتال میں دم توڑ گئی