غیرت کے نام پر مرد اور خاتون کا قتل ، بلوچستان اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

کوئٹہ (آئی این پی )کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں غیرت کے نام پر مرد اور خاتون کے بہیمانہ قتل کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی درخواست پر مشترکہ قرار داد میں تبدیل کیا گیا۔ ویمن پارلیمانی کاکس کی ڈپٹی سپیکر غزالہ گولہ نے مذمتی قرارداد ایوان میں پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے سنجدی ڈیگاری میں نہتے مرد و خاتون کا قتل قابل مذمت ہے، اور غیرت کے نام پر قتل کا کسی بھی صورت صوبائی، قومی، سماجی یا مذہبی روایت سے کوئی تعلق نہیں۔غزالہ گولہ نے ایوان سے مطالبہ کیا کہ ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔