صوبوں کی تقسیم اور ریفرنڈم کا فیصلہ عوام کا اختیار ہے: ملک احمد خان

ویراعظم کی  ہدایت بھی آ چکی ہے  ریفرنڈم کے موضوع پر مثبت انداز میں بات کی جا سکتی ہے
سیاسی جماعتوں کو مل کر معاملات حل کرنے چاہئیں‘آئین کی تشریح  کیلئے  سپریم کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے
اسلام آباد(آئی این پی )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے  صوبوں کی تقسیم اور ریفرنڈم کے معاملے پر ان کا موقف واضح ہے، اصل اختیار عوام کے پاس ہے، تاہم اگر پارلیمان باہمی مشاورت سے صوبوں کے معاملے کا حل نکال لے تو یہ زیادہ بہتر ہوگا، تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے چاہئیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا وزیراعظم نے بھی واضح کیا ہے کہ ریفرنڈم کے معاملے پر صوبائی نمائندوں کو احتیاط سے بات کرنی چاہیے۔وزیراعظم کی جانب سے اس حوالے سے ہدایت بھی آ چکی ہے کہ ریفرنڈم کے موضوع پر مثبت انداز میں بات کی جا سکتی ہے، وزیر اعظم کی تجویز اہم ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ بیٹھ کر معاملات کا حل تلاش کرنا چاہیے۔سپیکر پنجاب  نے کہا کہ آئین کی تشریح کیلئے آئینی طریقہ کار کے تحت سپریم کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔