بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی بحالی کا فیصلہ ان کے رویئے پر ہو گا، وکلا نے ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو کی جو آئندہ ملاقاتوں میں رکاوٹ بن سکتی ہے
اسلام آباد(آئی این پی)وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی بحالی کا فیصلہ ان کے رویے پر ہو گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کے دونوں وکلا نے ان سے ملاقات کی ہے اور انہیں لانگ مارچ نہ کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی، بانی پی ٹی آئی کو ہر طرح کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو کی جو آئندہ ملاقاتوں میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم سے متعلق سوال پر انہوںنے کہا ریفرنڈم پارلیمنٹ نے کروانا ہے، یہ معاملہ ابھی تک پارلیمنٹ میں پیش ہی نہیں ہوا، اگر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو حتمی فیصلہ پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے۔ معاملہ پارلیمنٹ میں آنے پر حکومتی پالیسی بیان دیا جائے گا اور اس پر بحث بھی ہو گی۔